فلسطین کیلئے قطر کی امداد

   

دوحہ ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے شدید مالی مشکلات کی شکار فلسطینی انتظامیہ کے لیے 480 ملین ڈالرز کی امداد مختص کی ہے۔ قطری حکام کے مطابق یہ امداد تعلیم، صحت اور فوری انسانی ضروریات کی فراہمی کی مد میں فراہم کی جا رہی ہے۔ امریکہ نے فلسطینی انتظامیہ کے لیے تمام تر امداد ختم کردی تھی۔