فلسطین کی حمایت میں مبینہ نعرے لگانے کا الزام ‘ مقدمہ درج

   

گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے پرساپور علاقے میں بارہ ربیع الاول کے جلوس کے دوران مبینہ طور سے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں نعرے لگانے کے وائرل ویڈیو پر سخت موقف اپناتے ہوئے پولیس نے کئی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔اڈیشنل ایس پی رادھے شیام رائے نے جمعرات کو بتایا کہ 17ستمبر کو بارہ ربیع الاول کے جلوس کے دوران پرسپور کے قصبے میں کچھ شرپسند عناصر کے ذریعہ قابل اعتراض نعرے لگانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انچارج ویریندر کمار شریواستو کے ذریعہ شرپسند عناصر کے خلاف متعلقہ دفعات میں تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اس سلسلے میں ملزمین کی شناخت کر ان کی گرفتاری کی کوشش کررہی ہے ۔