فلمی ستار وں نے طلبہ کے ساتھ کیا اظہار یگانگت

,

   

سناکشی سنہا اور ایشان کھٹر کے عالیہ بھٹ نے دستور ہند کا اقتباس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ کے ان ستاروں میں شامل ہوگئی ہیں جنھوں نے قومی سطح پر طلبہ کے شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت پر جاری احتجاج سے اظہاریگانگت کیاہے۔

قبل ازیں سناکشی سنہا نے ٹوئٹر پر دستور کے اقتباس کی ایک تصوئیرپوسٹ کی تھی اور ساتھ میں مسیج لکھا تھا کہ”یہ وہ جو ہم تھے اور ہم ہیں اور ہمیں کیسے رہنا ہے“۔

ایشان نے بھی اسی طرح کی تصویر پوسٹ کی۔انہوں نے لکھا کہ ”میرا یقین اس بات پر بڑھ گیاہے اور اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہم دنیا بھر میں ایک عظیم جمہوریت ہیں۔ میں اس کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتاہوں۔

میں ہر اس شخص کے ساتھ کھڑا ہوا ہوں جو اپنے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کررہا ہے اور اپنے ساتھی ہندوستانیوں کے لئے دعا گو ہوں“۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے میدان میں اترنے والے بالی ووڈ ستاروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پچھلے کچھ دنوں سے وکی کوشل‘ بھومی پاڈنیکر‘ پرنیتی چوپڑا‘ ریچاچڈا‘ ہماقریشی‘ نمرات کور‘ سورابھی شکلا‘ اور انوراگ کشیاب ا ن لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔