فلم اداکار امتیاز خان کا انتقال

   

٭ بالی ووڈ اداکار امجد خان کے بھائی و ایکٹر ڈائرکٹر امتیاز خان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کی وجہ کا ابھی علم نہیں ہوسکا۔ امتیاز خان نے یادوں کی بارات ، دھرماتما اور دیاوان جیسی مشہور فلموں میں کام کیا تھا ۔ امتیاز خان کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ادکار جاوید جعفری نے کہا کہ وہ باصلاحیت اداکار اور غیر معمولی خوبیوں کے حامل انسان تھے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر امتیاز خان کی تصویر جاری کی۔