فلم اداکار راج شیکھر اور بیوی جیوتی کو ہتک عزت مقدمہ میں سزا

   

حیدرآباد : /19 جولائی (سیاست نیوز) تلگو فلم اداکار راج شیکھر اور ان کی بیوی جیویتا کو ہتک عزت مقدمہ میں نامپلی کی مقامی عدالت نے ایک سال کی سزاء سنائی ۔ سترہویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ نے چرنجیوی بلڈ بینک ہتک عزت دعوے مقدمہ کی سماعت کے بعد انہیں قصور وار پائے جانے پر سزاء سنائی ۔ سال 2011 ء میں راج شیکھر اور جیویتا نے مبینہ طور پر چرنجیوی بلڈ بینک کے بارے میں غیرغلط اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ بلڈ بینک کے نام پر حاصل کئے جانے والا خون عام مارکٹ میں فروخت کیا جارہا ہے اور نہ کہ ضرورت مندوں کو فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں الواروند نے اداکار اور ان کی بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ایک سال کی سزاء اور 5 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ جبکہ عدالت نے انہیں اس فیصلہ کے بعد فوری طور پر ضمانت بھی دیدی ہے تاکہ وہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرسکیں ۔ب