فلم اسٹار بابو موہن کی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات تلگودیشم میں شمولیت کا امکان

   

حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سابق وزیر اور فلم اسٹار بابو موہن نے آج این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں کافی اہمیت دی جارہی ہے اور اس بات کی قیاس آرائی کی گئی کہ بابو موہن جلد ہی تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل بابو موہن نے بی جے پی سے استعفی دے دیا اور پرجا شانتی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بابو موہن وہاں بھی زیادہ مدت تک سرگرم نہیں رہے۔ بابو موہن بنیادی طور پر تلگودیشم کے رہے اور انہوں نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ طویل عرصہ تک سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے والے بابو موہن کی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ میں تلگودیشم کو مستحکم کرنے کیلئے چندرا بابو نائیڈو نے بابو موہن کو متحرک ہونے کی خواہش کی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ بابو موہن تلنگانہ میں تلگودیشم کے نئے صدر ہوں گے۔1