فلم اینیمل کی کہابی کا انکشاف

   

ممبئی ۔ رنبیرکپورکی فلم اینیمل کا پوسٹر جاری کیا گیا جسے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے اور ایک بار پھرفلم سرخیوں میں آگئی ہے۔ پروڈیوسر بھوشن کمار نے اس فلم کے حوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں۔ بھوشن کمار نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے فلم کی کہانی کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ بھوشن کمار نے کہا کہ کہانی باپ اور بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔ بھوشن کمار نے بتایا کہ اس فلم میں رنبیرکپور بیٹے کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ انیل کپور باپ کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں ایکشن، رومانس اور انتقام دیکھنے کو ملے گا۔ بھوشن کمار نے کہا ہے کہ یہ ایک پین انڈیا فلم ہوگی، جسے ہندی سمیت پانچ دیگر زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔