فلم بینی کے دوران بالکونی سے گرنے پر کمسن کی موت

   

حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) سیر و تفریح کے غرض سے سنیمادیکھنا ایک والدین کیلئے زندگی بھر کا غم بن گیا ۔ جہاں تھیٹر میں فلم بینی کے دوران 2 سالہ لڑکا تھیٹر کی بالکونی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ عابڈز پولیس حدود میں یہ واقع پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹاپون کمار اور سرپشپا اپنی 5 سالہ لڑکی اور 2 سالہ لڑکے کے ہمراہ سنتوش سپنا تھیٹر آئے تھے ا ور فلم دیکھ رہے تھے ۔ اس دوران ان کی 5 سالہ لڑکی کو ضرورت سے فارغ کروانے کیلئے والدہ اپنے ساتھ لے گئی اور 2 سالہ لڑکا بھی والدہ کے ہمراہ گیا ۔ لیڈیز باتھ روم ہونے کے سبب خاتون نے اپنے لڑکے کو باہر ٹھہرایا جہاں سلائیڈنگ کا گلاس ڈور تھا جو کھلا ہوا تھا ۔ لڑکا والدہ کی نظروں کے سامنے آگے بڑھ گیا اور سکنڈ فلور کی بلندی سے نیچے گرپڑا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکا رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ وینکٹاپون کمار آئی سی آئی سی آئی بینک کا ملازم ہے جو ریڈ ہلز علاقہ میں رہتا ہے پولیس عابڈز نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔