منیلا: فلپائن میں ٹراپیکل طوفان ٹرامی کے اپنا اثر دکھانے سے قبل شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک شخص ہلاک اور 7 افراد لاپتہ ہو گئے۔سرکاری حکام نیٹرامی طوفان کے بحرالکاہل سے خشکی سے ٹکرانے سے قبل ملک کو متاثر کرنے والی شدید بارشوں اور طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیان دیا۔حکام نے بتایا کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث درخت کی شاخ گرنے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور سیلاب کے باعث 7 افراد لاپتہ ہیں اور عمارتوں کی چھتوں پر پھنسے متعدد افراد کو ہنگامی پناہ گاہوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے اعلان کیا کہ ملک کے کچھ حصوں میں سرکاری دفاتر اور اسکول احتیاطی طور پر بند کر دیے گئے ہیں اور طوفان کی زد میں آنے کا خدشہ نہ ہونے تا ہم شدید بارشوں سے متاثر ہو سکنے کے پیش نظر متعدد شہروں کو انتباہ دیا گیا ہے۔