فلپائنی مبلغ شیخ محمد کا انتقال

   

شیخ کے ہاتھ پر 30 ہزار لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے
ریاض : سعودی عرب میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے مبلغ شیخ محمد ڈیلابینیا منگل کی شب دارالحکومت ریاض میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے 25 برس تک ریاض میں کمیونٹیز دعوہ بیورو میں اسلام کی تبلیغ انجام دی۔ البطحا میں دعوۃ والارشاد سوسائٹی نے شیخ محمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلند کی دعا کی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا۔ صارفین نے مملکت میں فلپائنی کمیونٹی کے درمیان اسلام کی بنیادی تعلیمات پھیلانے اور انہیں دینی امور سکھانے کے حوالے سے شیخ محمد کی کوششوں کو سراہا۔سوسائٹی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں البطحاء بیورو میں شیخ محمد کے ہاتھ پر 30 ہزار سے زیادہ افراد نے اسلام قبول کیا۔ شیخ محمد دعوۃ و الارشاد کے اس بیورو میں سرکاری مبلغ کے طور پر کام کرتے تھے۔