فلپائن میں فوج،شدت پسندوں میںجھڑپ،12 کی موت

   

منیلا : فلپائن کے جنوبی میگنڈناو صوبہ میں سرکاری سیکیورٹی اہلکار اور شدت پسندوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں دو فوجیوں سمیت 12 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 13 دیگر فوجی زخمی ہوگئے ۔فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل اینہاوک ایٹلانو نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔لیفٹیننٹ کرنل نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکار صبح ساڑھے پانچ بجے دوتو سالیبو کے نزدیک ایک گاوں میں شدت پسند تنظیم بانگسامورو اسلامک فریڈم فائٹرس(بی آئی ایف ایف)کے لیڈر حسن اندال کی تلاش کررہے تھے ۔