فلک نما میں رات کے وقت ہنگامہ آرائی کرنے والے نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد : /5 جولائی (سیاست نیوز) علاقہ فلک نما میں رات کے اوقات ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں 15 دن کیلئے جیل بھیج دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ محمد عرفان خان ساکن جہاں نما نواب صاحب کنٹہ جو پیشہ سے درزی ہے اور اس کا ساتھی 28 سالہ اکبر حسین ساکن فلک نما علاقہ میں رات کے وقت گھومتے ہوئے ہنگامہ آرائی کررہے تھے ۔ع