فنکاری کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے ۔ اداکارہ ودیا بالن 

,

   

ممبئی : بالی ووڈکے کئی فنکار پلوامہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کررہے ہیں او رساتھ ہندوستانی فلموں میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کی بھی مذمت کررہے ہیں ۔ اس مسئلہ پر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے میڈیا سے کہا کہ اب بہت ہوچکا ، فن کار ی کو ہمیشہ سیاست سے دور رکھنا چاہئے ۔ ہمیں ا س کے بارے میں اٹھ کھڑے ہونا چاہئے ۔جب ودیابالن سے سوال کیا گیا کہ اگر فنکاری کو سیاست سے دور رکھا جائے تو اس کے کیا نتائج سامنے آئیں گے ۔

اس کا جواب دیتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ میرے خیال سے عوام کو ایک ساتھ لانے او رعوام کا دل خوش کرنے کے لئے فنکاری بہت مؤثر طریقہ ہے ۔ کیونکہ یہاں موسیقی ہے ، شاعری ہے ، ڈانس ہے ، تھیٹر و سنیما ہے ۔ بالی ووڈ کے کئی اہم ستاروں نے پلوامہ حملوں کی سخت مذمت کئے جن میں اکشے کمار ، پرینکا چوپڑہ ، اجئے دیوگن وغیر ہ شامل ہیں ۔

انیل کپور ، جیکی شراف ، مادھوری ڈکشٹ ، اجئے دیوگن اور رتیش دیشمکھ کی فلم ’’ ٹوٹل دھمال ‘‘ کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ۱۴؍ فروری کو کشمیر کے پلوامہ علاقہ میں دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے ۴۴؍ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔