ہلینکی : فن لینڈ کی حکومت نے ملک بھر میں عائد تمام کورونا پابندیوں کا 30 جون کو خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شینگن علاقے یا یورپی یونین کے باہر سے آنے والے مسافروں کو اب ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا منفی کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پابندیوں کے خاتمے سے روس سے فن لینڈ میں داخل ہونے والے مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ ہو سکتا ہے، فین لینڈ کی وزارت داخلہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فن لینڈ کی بیرونی سرحدوں پر کووڈ سے متعلق تمام پابندیاں 30 جون کو ختم ہو جائیں گی۔اس اعلان کے مطابق اب جولائی کے آغاز سے، شینگن اور یورپی یونین زونز کے باہر سے ملک میں آنے والے تمام مسافروں کو اب ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا منفی کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔