فوجی اصلاحات کو آگے بڑھانا جنرل راوت کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا: چیلانی

   

نئی دہلی۔ سابق سفارت کار اور اسٹریٹجک امور کے ماہر برہم چیلانی نے کہا ہے کہ فوج کے تینوں بازووں میں اصلاح ، تال میل اور مشترکہ کمان کو بنانے کے کام کو آگے بڑھانا ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو بہتر خراج عقیدت ہوگا۔ چیلانی نے تینوں فوجیوں می اصلاح اور تال میل کے لئے تینوں کی مشترکہ تھیٹر کمانڈ (رن۔کمان) کے قیام کے لیے جنرل راوت کی مہم کی اہمیت کو نشان زد کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں، چیلانی نے کہا، “جنرل وپن راوت کے انتقال سے پوری قوم جس طرح صدمے سے دوچار ہوئی ہے ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان ایک سانحے کے وقت کس طرح متحد ہے ۔ سابق سفارت کار نے اسی ٹویٹ میں لکھا، ‘‘جنرل راوت کو اعزاز دینے کا بہترین طریقہ فوجی اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے ۔ اس میں زمینی، فضائی اور بحریہ کی تنظیم نو کرکے انہیں ایک مربوط فوجی طاقت کی شکل دینا ہوگی جس میں ان کے پاس مشترکہ جنگی کمان بھی ہو۔