سری نگر: نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سری نگر میں فوج کے بیس پر اچانک فائرنگ سے فوجی خوف زدہ ہوگئے اور پوزیشن سنبھال لی تاہم بعد میں اندازہ ہوا کہ یہ کوئی حملہ نہیں بلکہ فوجی اڈے کے اندر سے ہی فائرنگ ہوئی ہے۔ فوج کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو اپنے ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا جسے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے موت کی تصدیق کردی ۔
ر پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی رائفل قریب ہی پڑی تھی اور ابتدائی تفتیش میں یہ خودکشی کا واقعہ لگتا ہے تاہم اہلکار کے کمرے سے خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔