نئی دہلی: کانگریس کے رکن دیپیندر سنگھ ہڈا نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں حکومت سے فوج میں اہیر رجمنٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اہیروں کی بہادری کی کہانی کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر ہڈا نے کہا کہ اہیروال خطہ ہریانہ، راجستھان اور ملک کے دیگر حصوں میں ہے ۔ اہیروالوں کا ہل اور ہتھیاروں سے پرانا تعلق ہے اور وہ ‘جئے جوان جئے کسان پر یقین رکھتے ہیں۔ اہیروالوں کو محب وطن بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تیمور حملہ آوروں کا مقابلہ کیا تھا اور 1857 کی بغاوت میں بھی اپنا حصہ ڈالا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں انگریزوں نے آہروں کی بھرتی پر پابندی لگا دی تھی۔آہروں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں اہیر برادری سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں کو پرم ویر چکر اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔ حکومت کو فوج میں آہیر رجمنٹ بنانے پر غور کرنا چاہیے ۔