فورٹیس اسپتال میں اے آئی سے چلنے والے اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن کی لانچنگ

   

نئی دہلی: نجی شعبے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی اسپتال چین فورٹیس ہیلتھ کیئر نے یونائیٹڈ وی کیئر کے ساتھ مل کر بدھ کے روز مصنوعی ذہانت سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن اڈیو مائنڈفلنیس کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ، فورٹیس ہیلتھ کیئر اور چیئرمین، فورٹس نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر سمیر پاریکھ نے کہاکہ فورٹیس ہیلتھ پروگرام کے تحت ہم فورٹیس گروپ کی ایک کمپنی اڈیو مائنڈ فلنیس شروع کر رہے ہیں، جو کہ حقیقی معنوں میں فورٹیس کی ایک اہم کمپنی ہے ۔ دماغی صحت کی دیکھ بھال کا میدان ایک وقف شدہ عمودی ہے ۔ ملک میں ہر آٹھ میں سے ایک فرد کسی نہ کسی ذہنی پریشانی کا شکار ہے ۔ ایسے میں ذہنی تندرستی کے حل ہندوستان جیسے ملک میں بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔
، جہاں شعور کی کمی کی وجہ سے لوگ ذہنی امراض کے بارے میں شرمندہ رہتے ہیں۔ ہم دماغی صحت کے شعبے میں پہلے ہی بہت سے اہم پروگرام شروع کر چکے ہیں اور اب اڈیو کا آغاز ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔
اس کے لیے ہم نے آرٹی فشئئل انٹلیجنس ّاے آئی) اور کلینیکل ایکسی لینس کے ساتھ اختراع کو ملایا ہے ۔ ہم اس شعبے میں رسائی اور آگاہی کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کے لیے اعلیٰ سطح کی دیکھ بھال فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سی ای او اور بانی، یونائیٹڈ وی کیئر ریتو مہروترانے کہا “ہم ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں ایک رہنما، اڈیو کے ساتھ ساجھیداری پر خوش ہیں۔ ہم مل کر ذہنی صحت کے شعبے کو تبدیل کریں گے اور اسے مزید قابل رسائی، سستی اور آسان بنائیں گے ۔