فٹ بالرز کو فیفا کی چھوٹ میں توسیع

   


زیورچ : فیفا نے اپنے قواعد میں نرمی کو مزید وقفے کیلئے آگے بڑھا دیا ہے ۔ کلبس کو تمام کھلاڑیوں کو نیشنل ٹیموں کیلئے ریلیز کرنے کی شرائط سے کوروناوائرس وبا کے دوران آزادی حاصل ہوئی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا جبکہ 135 نیشنل ٹیمیں مارچ میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز کھیلنے والے ہیں، اور مزید 48 ٹیموں کو افریکن کپ آف نیشنس کوالیفائرز کھیلنا ہے۔ طے شدہ مقابلوں میں زائد از 3,000 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں بیشتر یورپ کے کلبس سے وابستہ ہیں، اور اب وہ نیشنل ٹیموں میں شمولیت کیلئے دنیا کے مختلف حصوں کو روانہ ہوں گے۔ صدر فیفا گیانی انفانٹینو نے حال میں کہا ہے کہ صحت کے معاملے میں مفاہمت نہیں کریں گے۔