ناگپور ۔ مہارشٹرا اسمبلی انتخابات میں آر ایس ایس نے بی جے پی کی مہم میں اہم رول ادا کیا تھا۔ سنگھ کے سربراہ بھاگوت کے ساتھ فڑنویس کی ملاقات کو آر ایس ایس سے اظہار تشکر کے لیے ایک اہم ملاقات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پچھلے چند انتخابات میں، آر ایس ایس نے خود کو لوگوں سے ذمہ دار شہریوں کے طور پر اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کرنے تک محدود رکھا تھا۔ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات حکمران اتحاد مہاوتی اور ایم وی اے کے درمیان ہیں۔ بی جے پی جوگرانڈ الائنس کا حصہ ہے، 149 سیٹوں پر، شیوسینا 81 سیٹوں پر اور اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی 59 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ کانگریس، جو اپوزیشن اتحاد ایم وی اے کا حصہ ہے، نے 101 امیدوار کھڑے کیے ہیں، شیو سینا (یو بی ٹی) نے 95 امیدوار کھڑے کیے ہیں اور این سی پی (شرد چندر پوار) نے 86 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی میدان میں ہیں۔ بی ایس پی نے 237 امیدوار کھڑے کیے ہیں اور اے آئی ایم آئی ایم نے 17 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔