انقرہ ۔ 18 اپریل (ایجنسیز) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت مزید زمینوں پر قبضہ کے لیے سیکوریٹی کا استعمال کر رہی ہے۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی سیکوریٹی کے پیچھے نہیں بلکہ مزید زمین حاصل کرنے کے پیچھے پڑا ہے۔ حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی سطح پر ایک وہم پیدا کیا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے کر رہا ہے، اب واضح ہو گیا ہے، خاص طور پر حالیہ سالوں میں کہ معاملہ اس سے بڑھ کر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین، مقبوضہ بیت المقدس، لبنان اور شام میں اسرائیلی کارروائی قبضہ اور توسیع پسندی ہے، میرے خیال میں اب اس کو رکنا چاہیے۔