فیروز آباد : اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع میں جمعہ کی نماز ضلع انتظامیہ کے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے مکمل ہوگئی۔جمعہ کی صبح سے ہی مقامی انتظامیہ کے اہلکار پولیس فورس کے ساتھ تمام مساجد اور دیگر حساس مقامات پر تعینات تھے ۔ ڈرون کیمروں سے ہر قسم کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ ضلع میں پرامن ماحول میں نماز جمعہ دوپہر دو بجے اختتام پذیر ہوئی۔