فیس بک پر مقبولیت کا ریکارڈ مودی سے زیادہ مقبولیت کا اعزاز : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ فیس بک نے انہیں سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ پر مقبولیت میں نمبر 1 مقام دیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر وزیر اعظم نریندرمودی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنی شریک حیات میلانیہ ٹرمپ کے ساتھ 24 اور 25 فبروری کو ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ یہ دورہ وزیر اعظم نریندرمودی کی دعوت پر ہو رہا ہے ۔ ٹوئیٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ فیس بک نے انہیں مقبولیت کے معاملہ میں نمبر ایک 1 مقام دیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کے حوالے سے کہی ہے ۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا کہ زوکر برگ نے کہا ہے کہ فیس بک پر ڈونالڈ ٹرمپ نمبر ایک موقف پر ہیں جبکہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی اس معاملہ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ در اصل دو ہفتوں میں ہندوستان جا رہا ہوں۔ اس دورہ کا منتظر ہوں۔