نیویارک :سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے لائیو شاپنگ کے فیچر کو یکم اکتوبر 2022 سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیس بک نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر سے فیس بک پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔صارف لائیو ایونٹس کو اگرچہ نشر کرنے کے لیے فیس بک لائیو کا استعمال کرسکیں گے لیکن وہ فیس بک لائیو ویڈیوز میں پروڈکٹ پلے لسٹس بنانے یا پرڈکٹس ٹیگ نہیں کرسکیں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق فیس بک پر لائیو اسٹریم ویڈیو کا فیچر متعدد ٹرائلز اور ٹیسٹوں کے بعد دو سال قبل عوامی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا۔