فیفا ورلڈ کپ : ساؤتھ کوریا کی پیشرفت

   

دوحہ : جنوبی کوریا نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال کے خلاف 91 ویں منٹ میں جیت دلانے والا گول اسکور کیا جس کے ساتھ اسے آخری 16 کے راؤنڈ میں جگہ مل گئی ۔ یورگوائے نے بھی کوریا کے مساوی اعداد و شمار درج کرائے لیکن جملہ گول کی بنیاد پر وہ پچھڑ گیا اور ٹورنمنٹ سے خارج ہوگیا ۔ اس گروپ سے پرتگال پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلہ میں پہنچ گیا تھا ۔