فیول کی کھپت میں 18% کمی

   

نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان میں ایندھن کی کھپت مارچ میں 17.7 فیصد گھٹ گئی جو ایک دہے میں سب سے زیادہ کمی ہے۔ یہ تبدیلی کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہے۔ ڈیزل کی مانگ میں زیادہ کمی آئی۔ فروری میں فیول کی طلب میں 4.5% اضافہ ہوا تھا۔