فیڈرر کی نڈال کو 20واں گرانڈ سلام جیتے پر مبارک باد

   

بیسل ۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اسپین کے رافیل نڈال کو کیریئر کا 20 واں گرانڈ سلام جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ نڈال نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو فرنچ اوپن کے فائنل میں یکطرفہ انداز میں 0۔6،6-2 ، 5۔7سے ہراکر کلے کورٹ گرانڈ سلا م فرنچ اوپن کا خطاب اپنا نام کیا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے 20 گرانڈ سلیمز جیتنے کے فیڈرر کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔فیڈرر نے ٹویٹ کیا کہ میں ہمیشہ ایک دوست اور چمپئن کی حیثیت سے اپنے دوست نڈال کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔ کئی سالوں سے میرے روایتی حریف کے طور پر میرا ماننا رہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سامنے ایک سخت چیلنج پیش کرتے ہیں ۔ میرے لئے ان کے 20 واں گرانڈ سلام جیتنے پر مبارکباد پیش کرنا اعزاز کی بات ہے ۔