فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود برقرار ، مارکٹ میں تیزی

   

ممبئی : امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کے شرح سود کو برقرار رکھنے کے فیصلے کی وجہ سے عالمی منڈی میں مثبت رجحان سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی رہی۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 489.57 پوائنٹس یعنی 0.77 فیصد چھلانگ لگا کر 64 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار64080.90 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 144.10 پوائنٹس یعنی 0.76 فیصد چھلانگ لگاکر 19133.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔