قائم مقام افغانی وزیر دفاع کادورہ امارات

   

ابوظہبی : افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وفد میں طالبان کے سینئر رہنما انس حقانی بھی متحدہ عرب امارات پہنچیہیں۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب سے ملاقات کی۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی افغان قائم مقام وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان وفد کے دورہ? متحدہ عرب امارات کو غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کابل ایئر پورٹ چلانے کے لیے ابوظبی کی کمپنی نے دو ماہ پہلے طالبان سے معاہدہ کیا تھا۔