قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن میں ٹرین کو لگی آگ

   

قاضی پیٹ ۔ 5 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ متحدہ ضلع ورنگل کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن میں مال بردارٹرین میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافرین میں خوف کی لہردوڑگئی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملہ کو اطلاع دی۔فائر انجنوں نے مقام واقعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی گئی۔ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔