’قالینوں پرنقوش بہت احتیاط کا کام، غلطی کی گنجائش نہیں‘

   

ریاض : سعودی عرب کی نورہ البوعینین ایک ایسی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے قالینوں پر نقش ونگار کواپنے آرٹ کا موضوع بنایا۔ یہ آرٹ کسی حد تک روایتی فن سے منفرد اور الگ ہے۔ نورہ کے آرٹ ورک کے نمونے سوشل میڈٰیا پرموجود ہیں جنہیں سماجی حلقوں کی طرف سیبہت پسند کیا گیا ہے پینٹنگ کے ساتھ البوعینین کا تعلق 25 سال تک پھیلی تخلیقی صلاحیتوں کی شکل میں نمایاں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی ماہ قبل میں نے قالین سجا کرفالورز کا ردعمل دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ میری مہارت اور کاریگری کی وجہ سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فن پاروں کیلئے زیورات اورنوشتہ جات کے ساتھ ریشمی قالینوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ ان کا سائز دیکھا جاتا ہے۔یہ دیکھا جاتا ہے کہ آیا وہ صفائی اور تیاری کے لحاظ سے مناسب ہیں۔