صدرنشین کونسل سکھیندر ریڈی نے کمیٹی کو مبارکباد پیش کی
حیدرآباد۔20۔اپریل (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے کونسل کی دو ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی کا آغاز کیا ۔ پٹیشن کمیٹی اور خصوصی اختیارات کمیٹی کی کارکردگی کے آغاز کے موقع پر صدرنشین کونسل نے کہا کہ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی یکسوئی کی مساعی کرتے ہوئے کونسل کے وقار میں اضافہ کیا جائے گا۔ سکھیندر ریڈی نے پٹیشن کمیٹی کے صدرنشین کے طور پر تقرر کے لئے ڈپٹی چیف مین بی پرکاش کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے مراعات کمیٹی اور پٹیشن کمیٹی کے ارکان کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ سکھیندر ریڈی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کی ارکان کے ذریعہ حکومت کو نمائندگی کی جاتی ہے اور ایوان میں پیش کردہ نمائندگیوں کو پٹیشن کمیٹی سے رجوع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والی نمائندگیوں پر ترجیحی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے۔ سکھیندر ریڈی نے کہا کہ مراعات کمیٹی کے ارکان کو دستور کی دفعہ 194 کے تحت خصوصی اختیارات حاصل ہے۔ مراعات کمیٹی ارکان کے حقوق کو سلب کئے جانے پر کارروائی کا اختیار رکھتی ہے۔ ارکان کونسل پی مہیندر ریڈی ، فاروق حسین ، مدھو سدھن چاری ، سبھاش ریڈی ، یادو ریڈی ، نارائن ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔ر