قاہرہ فائرنگ میں 7 دہشت گرد ہلاک

   

قاہرہ ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق سیکوریٹی فورسیس نے ایک ایسے دہشت گرد گروپ کے 7 ارکان کو ہلاک کردیا جس کے مشتبہ طور پر ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین سے روابط تھے۔ وزارت کے بیان کے مطابق تین دہشت گرد قاہرہ کے ہائی وے رنگ روڈ پر ہلاک کئے گئے جبکہ مابقی چار اس وقت ہلاک ہوئے جب پولیس نے ان کے خفیہ ٹھکانوں پر دھاوے کئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔