قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے چیف منسٹر

   

رائے پور : سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی کو آج چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی اجلاس میں لیڈر منتخب کرلیا گیا ۔ سائی ریاست کے اگلے چیف منسٹر ہوں گے ۔ سائی کو بی جے پی کے ریاستی دفتر میں مبصرین مرکزی وزیر ارجن منڈا اور سربانند سونووال، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم کے علاوہ ریاستی قائدین کی موجودگی میں متفقہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا۔