قتل، ڈکیتی و جبری وصولی میں ملوث گینگسٹر کو گولی مار دی گئی

   

گروگرام 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گرو گرام سوہنا میں ایک گینگسٹر اشوک راٹھی کو اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اس کے خلاف بشمول قتل، اغواء، ڈکیتی، جبری وصولی کے مختلف مجرمانہ وارداتوں میں ملوث ہونے کے سبب 26 مقدمات زیردوران تھے۔ گرو گرام پولیس پی آر او سبھاش بوکن نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہاکہ راٹھی فی الحال ضمانت پر رہا تھا۔