قحبہ گری کے اڈے سے بنگلورو پولیس نے 27عورتوں کو بچایا‘ تین ہوئے گرفتار

,

   

بنگلورو۔ جمعہ کے روز ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کی رات کو سنٹر ل کرائم براچ کے شہر میں دھاوے کے دوران قحبہ گری کے ایک اڈے سے کم سے کم 27خواتین کو بچایاگیا ہے۔

سی سی بی ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کلدیپ جین نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ”جمعرات کی رات سی سی بی خواتین وینگ جس کی قیادت اسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی)مودوی کررہی تھی او رٹیم نے ایک بڑے قحبہ گری کے اڈہ پر دھاو ا کیاتھا“۔

جین نے کہاکہ جن عورتوں کو بچایاگیا ہے ان میں نیپال او رپنجاب سے 9‘9جبکہ دہلی سے 4‘ مہارشٹرا سے 2اور جموں کشمیر سے دو‘ مغربی بنگال اور اترپردیش سے بھی دو‘ دو عورتیں شامل ہیں۔

جین نے کہاکہ ”راجستھان سے تعلق رکھنا والا اصل دلال یوگیش اور دیگر دولوگوں کو گرفتار کرلیاگیاہے“۔

شمالی ریاستوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو لے کر یوگیش شہر کے پوتیناہالی پولیس اسٹیشن حدود میں قحبہ گری کا یہ اڈہ چلاتاتھا۔