قرآن کی بے حرمتی اور بڑھتے اسلاموفوبیا پر اظہارِتشویش

   

ریاض: سعودی عرب نے جمعے کو ڈنمارک میں اسلاموفوبک انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی اور ترکیہ کے پرچم کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔نیوز کے مطابق مملکت سمیت اُردن، کویت اور قطر نے انتہا پسندوں کی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات نے خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی ہے۔انتہائی دائیں بازو کی مسلمان مخالف تنظیم پیٹریاٹرن گار لائیو کے حامیوں نے اسلامو فوبک پیغامات والے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس نے کوپن ہیگن میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی کی اور ترکیہ کا پرچم نذر آتش کیا جو فیس بک پر نشر کیا گیا۔