قرآن ی تعلیمات پر مل کر کے دنیا میں امن پیدا کیا جاسکتا ہے۔ مولانا سید صہیب حسینی ندوی

,

   

لکھنؤ (پریس ریلیز) قرآن مجید اللہ تعالی کی وہ آخری کتاب ہے جو ایک مکمل اسمانی دستور حیات ہے اور عبرت وحکمت کا خزانہ ہے جس کی روشنی میں رہ کر انسان اپنی ماحول انفرادی و اجتماعی زندگی کو قابل رشک بنا سکتا ہے اور انسانیت کا صحیح نمونہ پیش کرسکتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء نے کیا جو حسین اباد میں واقع مسجد بیت الرحمن میں جلسہ سے خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے تمام پیش آمدہ مسائل میں اس کی طرف رجوع کریں اور اپنے رشتہ کو قران وسنت سے مضبوط کریں اور اسکی تعلیمات اور پیغام کو عام کریں۔ اسلئے کہ قرآن مجید کی ہدایات اور تعلیمات پر عمل کرکے ہی دنیا کو امن و سلامتی اور اطمینان وسکون کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

مولانا ندوی نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ اللہ عزوجل اور اسکے رسول کی اطاعت کرنے والوں کےلیے عظیم خوشخبری ہے اور انکا حشر انبیاء وصالحین کے ساتھ شمار ہوگا۔ مولانا حسینی ندوی نے قرآن کے حوالے سے شہدا کا مقام و مرتبہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایک بہت بڑا اعزاز ہے اسکے خلاف عمل کرنا خلاف سنت کام ہے۔ اس سے اجتناب کرتے ہوئے توحید خالص کے ساتھ زندگی گزاریں۔