قرض سے پریشان حال جم ٹرینر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/11 فروری، ( سیاست نیوز) بوئن پلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں قرض کے بوجھ سے پریشان جم ٹرینر نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سائی پون ساکن نیو بوئن پلی رشتہ داروں اور دوست احباب سے 16 لاکھ روپئے کا قرض حاصل کرتے ہوئے ورزش کا جِم شروع کیا تھا۔ اس کاروبار میں مسلسل نقصان کے نتیجہ میں سائی پون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور قرض کی عدم ادائیگی کے نتیجہ میں اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس بوئن پلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب