قطر ورلڈ کپ کے گانے میں نورا فتحی شامل

   


دوحہ۔ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک کے ملٹی سونگ کا چوتھا سنگل خواتین کی طاقت کو نمایاں کرتا ہے کیونکہ اس میں عرب دنیا کی چار مشہور خواتین گلوکاروں بلقیس، نورا فتحی، منال اور رحمہ ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔ مراکش کینیڈین نورا فتحی ایک مشہور بالی ووڈ اداکارہ نے گانے میں ہندی الفاظ پیش کی ہیں۔لائٹ دی اسکائی میں اماراتی گلوکار بلقیس، مراکشی۔کینیڈین نورا فتحی، عراقی سوپر اسٹار رحمہ ریاض اور مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نغمہ نگار منال کی آوازیں پیش کی گئی ہیں۔گانے کا ماحول اور تیز میوزک ویڈیو مشرق وسطیٰ میں ہونے والے پہلے فیفا ورلڈ کپ میں خواتین ریفریوں کی شمولیت کا جشن بھی مناتا ہے