قطر ی تحفہ کا طیارہ اپ گریڈ کیا جائے گا: ٹرمپ

   

جوائنٹ بیس اینڈریوز۔ 20 جولائی (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطرکی جانب سے تحفے میں ملنے والے نئے ایر فورس ون طیارے کو مزید جدید دفاعی نظام سے لیس کرنے کے لیے تقریباً ایک ماہ کے لیے بھیجا جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ اگرچہ یہ طیارہ پہلے ہی جدید صلاحیتوں کا حامل ہے، تاہم اسے مزید مکمل دفاعی خصوصیات سے آراستہ کیا جائے گا۔اس طیارے میں بہت سی جدید سہولتیں موجود ہیں، لیکن تقریباً ایک ماہ بعد اسے مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ اسے مکمل طور پر جدید دفاعی صلاحیتوں سے لیس کیا جا سکے۔ اس عمل میں تقریباً ایک ماہ لگے گا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے یکم جولائی کو پہلی بار اس جدیدبوئنگ طیارے میں سفر کیا تھا۔