قلب پر حملہ کے بعد بزرگ عازم حج کو بچالیا گیا

   

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ سعودی عرب میں فریضہ حج کیلئے آئے ایک 80 سالہ عازم حج کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے ذریعے اُن کی زندگی بچا لی گئی۔سعودی عرب کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ہارٹ سنٹر میں ایک طبی ٹیم نے بزرگ عراقی حاجی کی جان بچانے کی کامیاب کوشش کی۔ عراقی حاجی کو ان کی قیام گاہ پر دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔ طبی ٹیم نے مریض کی جان بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا۔بند شریان کھول دی گئی اور اسٹینٹ لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ حاجی کو ایمرجنسی روم سے براہ راست آپریشن روم میں لے جایا گیا، اس کے بعد آپریشن کیا گیا اور بند شریان کو کھول دیا گیا۔ اسے دو روز تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ حالت مستحکم ہونے کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔