’’قلی نمبر ون‘‘ ری میک کی شوٹنگ کا 5 اگست سے آغاز

   

سال 1995 میں ریلیز ڈیوڈ دھون کے ڈائرکشن میں بنی گویندا کرشمہ کپور، قادر خان اور شکتی کپور اسٹار فلم قلی نمبر ون جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 23 کروڑ روپیوں کی کمائی کی تھی۔ اب اس کا ری میک بننے جارہا ہے۔ یہ فلم 5 اگست سے فلور پر چلی جائے گی جس میں ورون دھون، سارا علی خان اور پریش راویل کے مرکزی کردار ہوں گے۔ فلم میں دشاپٹانی کا بھی اہم کردار ہوگا۔ فلم کو ایک بار اور ڈیوڈ دھون ہی ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اس فلم کو یکم مئی 2020 کو ریلیز کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔