قندیل بلوچ کے قاتل بھائی و سزائے عمر قید

,

   

لاہور ۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سوشیل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے بھائی کو ایک عدالت نے جمعہ کے روز اپنی ہی بہن کو عزت نفس کیلئے قتل کردینے کی پاداش میں سزائے عمر قید سنائی۔ یاد رہیکہ فوزیہ عظیم جو آگے چل کر قندیل بلوچ کے نام سے مشہور ہوئی تھی، کو صوبہ پنجاب کے ملتان شہر میں اس کے بھائی 15 جولائی2016 ء کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا۔ سیشن کورٹ ملتان کے جج عمران شفیع نے متوفیہ 26 سالہ قندیل کے والدین اور دیگر مشتبہ ملزمین کی موجودگی میں اپنا فیصلہ سنایا۔ قندیل کے بھائی محمد وسیم کو سزائے عمرقید سنائی گئی جبکہ دیگر مشتبہ افراد جن میں قندیل کا ایک اور بھائی اسلم شاہین، کزن حق نواز اور ایک عالم دین عبدالقوی کو بری کردیا گیا۔ اس کیس میں جملہ 35 گواہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔