جے پور : راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جاری قومی دستکاری میلے میں خواتین کی زبردست شرکت دیکھی جا رہی ہے اور یہاں حصہ لینے والے کاریگروں میں نصف سے بھی زیادہ آدھی آبادی اپنی شراکت داری ادا کررہی ہے ۔جے پور کے جواہر کلا کیندر کے شلپگرام میں 8 نومبر تک منعقدہ قومی دستکاری میلے میں نیشنل اور اسٹیٹ ایوارڈ یافتہ دستکاروں نے اپنی مصنوعات کی نمائش لگائی ہے ۔ 110 اسٹالوں پر صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک مختلف اسٹیٹ کے ہینڈی کرافٹ آئٹم خریدے جاسکتے ہیں۔