قومی ذرائع ابلاغ پر کشمیری عوام کی بڑی ناراضگی۔ ویڈیو

,

   

دی وائیر کی ٹیم نے کشمیری عوام سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ پیش ائے تجربے کا خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ ”کشمیری عوام اس قدر ناراض ہے کہ غیرجانبدارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے خبرو ں کی اشاعت کرنے والے ادارے بھی کشمیری عوام کی ناراضگی کاسامنا کررہے ہیں“۔

لوگوں سے راست با ت چیت میں اس ویڈیومیں دیکھا جارہا ہے کہ کشمیرکے لوگ کس قدر ناراض ہیں۔ دی وائیرکی ٹیم کو بھی کشمیری عوام کی برہمی کا سامنا بھی کرنا پڑا

اور یہا ں تک ان کے ساتھ دھکا مکی بھی ہوئی۔کشمیر کے لوگوں کودرد اس وقت بھی دیکھائی دیا جب وہ کیمرے کے سامنے ارٹیکل370کو برخواست کرنے کے بعد وادی میں

جس طرح کے حالات پیدا کئے گئے حالات کا خلاصہ کررہے تھے“۔وادی کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ارٹیکل370کی منسوخی کے بعد سے مسلسل ان کے فون بند ہیں‘

دور دراز کے علاقوں میں مقیم ان کے رشتہ داروں سے بھی ان کا رابطہ نہیں ہوا ہے اوراسکول‘ کالج بند ہیں جس کی وجہہ سے ان کا تعلیمی سال متاثر ہوا ہے۔

ویڈیو میں مزیدتفصیلات پیش کی گئی ہیں ضرور دیکھیں۔

 

YouTube video