قومی شاہراہوں پر اے آئی پر مشتمل اڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے نیشنل ہائی ویز پر جہاں حال ہی میں سڑکوں کا کام کیا گیا ہے وہاں اے آئی کی مدد سے ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کیا جارہا ہے ۔ دہلی گروگرام کو ملانے والی دوارکا ایکسپریس وے پر اس کی کامیابی کے بعد اس سسٹم کو ریاست میں بھی متعارف کیا جارہا ہے ۔ ان قومی شاہراہوں کو ڈیجیٹل ہائی ویز بنانے کے مقصد سے مستقبل میں قومی شاہراہوں کو ریاستی کمانڈ کنٹرول سنٹر سے جوڑا جائے گا ۔ یہ شاہراہیں پولیس اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کے ساتھ مربوط ہوگی ۔ حیدرآباد وجئے واڑہ ہائی وے کو چارلین سے چھ لین میں نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ متعلقہ ڈی پی آر بھی اس کو پیش کرنے کے بعد جلد ہی اس سے متعلق ٹنڈرز مرکز کی جانب سے پیش کئے جاسکتے ہیں ۔ اس شاہرہ کی توسیع کو اے ٹی ایم ایس کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اس ٹکنالوجی کو این ایچ 44 کے تحت ناگپور ۔ حیدرآباد ۔ بنگلور اور کھمم ۔ دیورا پلی شاہراہوں پر لاگو کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔ اگر مرکز کی جانب سے اجازت ملتی ہے تو آر آر آر کے پورے شمالی اور جنوبی حصے AI ٹکنالوجی کی نگرانی میں ہوں گے ۔ آر آر آر کے شمالی حصے کے لیے ٹنڈرز پہلے ہی مدعو کئے جاچکے ہیں جنہیں چار سے چھ لین میں تبدیل کرنے کے منصوبہ تیار کئے جارہے ہیں ۔۔ ش