قومی شاہراہوں کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

   

سنگاریڈی میں منتخب قائدین اور اعلی عہدیداروں کے اجلاس سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سنگاریڈی۔مسٹر ٹی ہریش رائو ریاستی وزیر خزانہ نے کے پر بھا کر ریڈی رکن پا رلیمنٹ میدک ‘ کرانتی کرن رکن اسمبلی اندول اور ایم ہنمنت رائو ضلع کلکٹر سنگاریڈی کے ہمراہ جدید کلکٹریٹ سنگاریڈ ی میں نیشنل ہائی وے اتھا ریٹی اور آر اینڈ بی عہدیداروں کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ضلع سنگاریڈی میں قومی شا ہراہوں کے تو سیع و تعمیراتی کاموں کو بسرعت پا ئے تکمیل تک پہنچا نے کی ہدایت دی۔اندول ‘ اکولہ قومی شاہراہ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں سے کہا کہ جلد از جلد اندول ‘ اکولہ قومی شاہراہ کے توسیعی و تعمیری کاموں کو مکمل کیا جائے ۔جوگی پیٹ بائی پاس روڈ کے بھی کاموں کو بھی جلد تکمیل کرنے کی ہدایت دی ۔کوہیر ‘ ظہیرآباد کے سڑکوں کے کاموں اور بارش سے نقصان شدہ سڑکوں و ڈرینس کی عا جلانہ تعمیر سے متعلق عہدیداروں سے کہا کہ و تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے ایک جا مع منصوبہ بنائیں تا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جاسکے ۔ریاستی وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب سے متا ثرہ سڑکوں کی مرمت کے علاوہ حالیہ بارش کی وجہ سے جو مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے اور بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے مویشیوں کا معا وضہ دینے کیلئے ریونیو ڈیویژن عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع ایڈ یشنل کلکٹر س راجہ ہرشی شاہ اور ویرا ریڈی ‘ نیشنل ہائی وے اتھا ریٹی کے عہدیداران اور سنگاریڈی و نارائن کھیڑ ریو نیو ڈیویژنوں کے عہدیداران موجود تھے۔