قیادت کی کامیابی کا سہرا نہرا کے سر:پانڈیا

   

راجکوٹ۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا نے اپنی آئی پی ایل فرنچائزگجرات ٹائٹنز کے ہیڈکوچ آشیش نہرا کو بطورکپتان اپنی صلاحیتوں میں زیادہ قدر شامل کرنے کا سہرا دیا۔ ہاردک کوگجرات کا کپتان مقررکیا گیا تھا، جو کہ آئی پی ایل 2022 میں دو نئی ٹیموں میں سے ایک تھی، صرف فروری 2017 میں برابورن اسٹیڈیم میں مہمان آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف ایک ٹور میچ میں انڈیا اے کی قیادت کرنے کے تجربے کے ساتھ انہیں ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا لیکن انہوں نے فوری کامیابی حاصل کی۔ گجرات نے اپنے پہلے سیزن میں آئی پی ایل 2022 کی ٹرافی جیتی اور پھر جب بھی روہت شرما دستیاب نہیں تھے توہاردک کی قیادت میں، ہندوستان نے چھ ٹی 20 جیتے ہیں، ایک ہار اور ایک ٹائی کا نتیجہ رہا۔ انہوں نے اپنی قیادت کی کامیابی پر کہا کہ میں نے کبھی جونیئر کرکٹ میں بھی قیادت نہیں کی تھی۔ جب میں انڈر 16میں تھا تو میں نے بڑودہ کی قیادت کی تھی۔ اس کے بعد سب نے محسوس کیا کہ مجھے اپنی کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے اور اس کے بعد سے میں نے قیادت نہیں کی تھی لیکن جو چیز بہت اہم رہی کوچ ہے جس کے ساتھ میں نے کام کیا ہے۔ آشیش نہرا نے میری زندگی میں بہت بڑا فرق پیدا کیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم دو مختلف شخصیتیں ہوں، لیکن جب بات کرکٹ کی ہو تو ہماری ذہنیت اور خیالات بہت ملتے جلتے ہیں۔ کیونکہ میں ان کے ساتھ تھا، اس سے میری کپتانی میں مزید اہمیت پیدا ہوئی۔