قیدیوں کے تبادلے کی معاملت کو کامیاب بنائیں گے: خلیل الحیہ

   

غزہ: حماس کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک نئے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ ہے اور ہم یہ کام کریں گے۔انہوں نے غزہ کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ رملہ اتھارٹی بھی غزہ کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے۔ قیدیوں کے ساتھ قابض ریاست کے افسوسناک رویے اور بھوک ہڑتال کرنے والوں کے ساتھ اس کے سلوک کے خلاف تنبیہ کی۔قاہرہ کے اجلاسوں کے بارے میں حماس کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے کئی معاملات پر بات کی۔ خاص طور پر مصر میں بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو کیسے بڑھایا جائے۔